09 مارچ ، 2012
کابل…امریکا اور افغانستان کے درمیان امریکی زیر انتظام قیدخانوں کا نظام افغان حکام کے حوالے کرنے پر مفاہمتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ کابل میں ہونیوالی تقریب میں افغانستان میں نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایلن اور افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک نے شرکت کی۔ اس معاہدے کو تکمیل تک پہچانے کے لیے امریکا اور افغانستان کے درمیان مفاہتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔معاہدے کے تحت افغانستان میں موجود امریکی فوج کے زیر انتظام جیل اور قید خانوں کوافغان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا ۔