کاروبار
31 مئی ، 2013

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل منظور،پیڑول2.18روپے مہنگا

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل منظور،پیڑول2.18روپے مہنگا

اسلام آباد…وزارت پیٹرولیم نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظور کرلی، اگلے ماہ پیٹرول 2روپے 18 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 1 روپے 46 پیسے فی لٹر سستا ہوجائے گا، اگلے ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد 99 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 46 پیسے کمی کے بعد 104 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوجائے گئی۔ اسی طرح مٹی کا تیل بھی 38 پیسے سستا ہوکر 93 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 پیسے اضافے کے بعد89 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور اس سلسل میں حتمی نوٹیفیکیشن آج رات تک جاری کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :