10 مارچ ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس … غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے ،فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پانچ فضائی حملے کئے جن میں ایک کار سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں 10 فلسطینی جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں مزاحمتی تنظیم پاپولر ریسسٹنس کمیٹی کے سربراہ زہیر اَل قیسی بھی شامل ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ اور پی آر سی نے زہیر ال قیسی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے غزہ سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں گئے گئے جس میں 4 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔