10 مارچ ، 2012
میڈرڈ … اسپین کے شمال مشرقی جنگلات میں آگ لگنے سے ایک ہزار ہیکٹرسے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے۔ انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود آگ بجھانے میں ناکام ہے۔ حکام کے مطابق آگ کیٹا لونیا اور ایرا گون کے جنگلات میں چار مختلف مقامات پر لگی جس پر قابو پانے کے لئے ڈھائی سو سے زیادہ فائر فائٹرز بھیجے گئے ہیں۔ آگ کی وجہ سے بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے اور بعض گاوٴں بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ آگ سے جنگلات کا ایک ہزار ہیکٹرز سے زائد زرعی رقبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہیوسکا اور لیڈا کو ملانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔