06 جون ، 2013
کراچی … کراچی کے جناح اسپتال کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ڈائریکٹر تسنیم احسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیمی جمالی کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تحت اسپتال انتظامیہ کی تبدیلی کیلئے تین دن سے ہڑتال جاری تھی ، آج وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں جناح اسپتال کی انتظا میہ، سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر سریش کمار اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں کے درمیان مذاکرات ہوئے صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جاوید جمالی کے مطابق مطالبات تسلیم کرتے ہوئے جناح اسپتال کی ڈائریکٹر تسنیم احسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیمی جمالی کو برطرف کردیا گیا جبکہ ہاشم رضا زیدی کو ایڈمنسٹریٹر جناح اسپتال مقرر کیا گیا۔ مطالبات کی منظوری کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کردی گئی، کل سے تمام وارڈز میں کام شروع کردیا جائے گا۔