10 جون ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد میں بغیر اجازت برف اٹھا کر کھانے پر برف فروش نے تیسری جماعت کے طالب کو سوئے مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ 53 گ ب میں پیش آیا جہاں 10 سالہ ثاقب برف لینے دکان پر پہنچا تو گرمی کی شدت سے پریشان بچے نے بغیر اجازت برف کاایک ٹکڑا ٹھا کر منہ میں ڈال لیا جس پر دکاندار مشتعل ہوگیا اور تیز دھار سوئے مار کر ثاقب کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ،بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال میں منتقل کر دی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔