پاکستان
10 جون ، 2013

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جڑانوالہ میں بچے کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جڑانوالہ میں بچے کے قتل کا نوٹس لے لیا

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جڑانوالہ میں برف اٹھانے پر دکاندار کے ہاتھوں 8 سالہ بچے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کے خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں :