پاکستان
10 جون ، 2013

کراچی : لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری

کراچی : لیاری میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری

کراچی …کراچی میں لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تاہم گزشتہ تین روز میں کے دوران بچی سمیت 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق تازہ ترین واقعات میں آگرہ تاج اور بہار کالونی کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ اور دستی بم حملے کے مزید 6 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس طرح آج زخمیوں کی تعداد ایک درجن کے قریب ہوگئی ہے۔ لیاری اور اطراف کے علاقوں میں کشیدہ صورتحال پر علاقہ مکینوں نے پولیس اور رینجرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ پولیس اور رینجر ز کی موجودگی میں دہشت گرد فائرنگ کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق لیاری اور اس کے اطراف کے علاقوں میں صبح سے ہی مسلح افراد نے دس دیسی ساختہ دستی بم پھینکے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث علاقہ مکین گھر میں محصور ہوگئے ہیں تین روز سے دکانیں ، بازار اور کاروبار بند ہے۔علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کے علاقے میں آتے ہی فائرنگ کا سلسلہ رک جاتا ہے اُن کے جاتے ہیں فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔ لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے شدید کشیدگی جاری ہے،رات بھر لیاری کے علاقے نیا آباد،موسیٰ لین ،کھڈا مارکیٹ،نواز پیٹرول پمپ والی گلی اور کھارادر میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،جبکہ مسلح افرا د نے دستی بموں اور راکٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :