10 جون ، 2013
لاہور…لاہور کی نہر کنارے پکنک مناتے غریب خاندان کا 6 سالہ اکلوتا بیٹا نہر میں گر کر ڈوب گیا ، جگر گوشے کو آنکھوں کے سامنے ڈوبتے دیکھ کرباپ غم زدہ ، ماں حواس کھو بیٹھی۔ اقبال ٹاوٴن کارہائشی غریب ریڑھی بان عارف اس کی بیوی فوزیہ اور دیگررشتہ دار آئے تھے تو نہر کنارے ، گرمی سے دور خوشی کے چند گھنٹے گزارنے ، خوش گپیوں کے دوران دسترخوان بچھایا ہی تھا کہ چھ سالہ اکلوتا بیٹا فرحان آنکھوں سے اوجھل ہو گیا، باپ نے بے چین ہو کر نہر کے تیز بہتے پانی میں چھلانگ لگا دی مگر فرحان ہاتھ نہ آیا ،بیٹا نظر نہ آنے پرممتا ہوش و حواس کھو بیٹھی ، ورثاء کی اطلاع پرریسکیو اہلکار نہر پر پہنچ گئے ،بچے کی تلاش میں ہر ہر طریقہ اور حربہ آزمانے میں مصروف ہیں۔