پاکستان
10 جون ، 2013

لاہورکی نہرمیں ڈوبنے کے واقعات ، لائف گارڈز کی تعینانی کافیصلہ

لاہورکی نہرمیں ڈوبنے کے واقعات ، لائف گارڈز کی تعینانی کافیصلہ

لاہور…بچوں کے نہر میں ڈوبنے کے واقعات کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے نہر میں نہانے پر پابندی یقینی بنانے کیلئے پولیس اور لائف گارڈز کی تعیناتی کافیصلہ کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق بچوں کے نہر میں ڈوبنے کے حالیہ واقعات کے پیشِ نظر نہر کے مختلف منتخب مقامات پر پولیس اور لائف گارڈز کی نفری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نہر کے مختلف مقامات پر گارڈز کی تعیناتی کی وجہ سے ایسے افسوس ناک واقعات میں کمی لائی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران نہر کے مختلف پوائنٹس کا تعین کر کے گارڈز کی تعیناتی کردی جائے گی۔

مزید خبریں :