پاکستان
10 جون ، 2013

پشاور:مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے انتظامات مکمل

پشاور:مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے انتظامات مکمل

پشاور…پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے بچنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرپشاور جاوید مروت نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پشاور میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جاویدمروت کا کہنا تھاکہ دریاوں کے کناروں پر حفاظتی پشتے تعمیر کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :