پاکستان
10 جون ، 2013

خیبر پختونخوا: عارضی اسپیشل پولیس فورس کی ملازمت میں توسیع کی تجویز

خیبر پختونخوا: عارضی اسپیشل پولیس فورس کی ملازمت میں توسیع کی تجویز

پشاور…خیبر پختون خوا کے عارضی25 ہزاراسپیشل پولیس فورس کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے تجویز پیش کر دی گئی ہے۔آئی جی پی کی سفارشات پرخیبر پختون خواحکومت اسپیشل پولیس فورس کے25 ہزار اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز میاں محمد آصف نے بتایا کہ صوبائی حکومت کوتجویز پیش کر دی گئی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع کی سفارش امن او امان کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔سابقہ حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں 25 ہزارسے زائد سپیشل پولیس اہلکاربھرتی کئے تھے جن کی مدت ملازمت 5 جون کو ختم ہونی تھی۔

مزید خبریں :