پاکستان
10 جون ، 2013

پنجاب کی 21رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

پنجاب کی 21رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

لاہور…پنجاب کی 21رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے ، وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ، گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیاپنجاب کا بینہ کی حلف برداری تقریب گورنر ہاوٴس میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی ٰ شہبازشریف،اعلیٰ سرکاری حکام اورسیاسی رہنما بھی موجود تھے ۔ قومی ترانہ اورتلاوت قرآن حکیم کے بعد حلف برداری کا آغاز ہوا۔ صوبائی کابینہ میں رانا ثنااللہ ، رانا مشہود ، مجتبی شجاع الرحمان ، ملک اقبال چنڑ، آصف سعید منہیس ، ڈاکٹر فرخ جاوید ، بلال یاسین اور آصف علی ملک شامل ہیں۔خلیل طاہر سندھو ، بیگم حمیدہ ، چودھری محمد شفیق ، چودھری عبدالوحید ،تنویر اسلم ، میاں یاورزمان ، سید ہارون احمد سلطان نے بھی حلف اٹھایا۔ شیرعلی خان ، شجاع خانزادہ ، بیگم ذکیہ شاہنواز ، راجہ اشفاق سرور ، ندیم کامران اور عطا مانیکا بھی نئی کابینہ میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :