پاکستان
10 جون ، 2013

کراچی کوبجلی کی فراہمی میں350میگاواٹ کٹوتی کی منظوری

کراچی کوبجلی کی فراہمی میں350میگاواٹ کٹوتی کی منظوری

اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے ہر عملدرآمد سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں 350میگاواٹ کٹوتی سے ملک کے دیگر حصوں میں لوڈ شیدنگ کے دورانیئے میں کمی آجائے گی ، وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق نیشنل گریڈ سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں سے 350میگاواٹ کمی کے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیر پانی وبجلی کی صدارت میں اجلاس ہوا ، اعلامیئے کے مطابق وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ :مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر جلد عملدرآمد سے ملک کے باقی حصوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہو سکے گی اجلاس میں ایم ڈی کے ای ایس سی بھی شریک ہوئے ، وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ نئی جمہوری حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کا جامع پروگرام رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے لمبے دورانیے س عوام کی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ، اعلامیئے کے مطابق کراچی کو نیشنل گریڈ سے دی جانے والی بجلی سے 350میگاواٹ کٹوتی پر ایم ڈی کے ای ایس سی نے اپنا نکتہ نظر پیش کیا ، اور کہا کہ کے ای ایس سی توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی ، کے ای ایس سی بجلی کٹوتی پر کل اجلاس میں اپنا موٴقف پیش کرے گی۔

مزید خبریں :