10 جون ، 2013
کراچی…ملک میں بجلی کا بحران برقرار ہے ، کہیں 12 تو کہیں 18 گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جارہی ہے، بجلی کی بندش کیخلاف حیدر آباد، ملتان اورفیصل آبادمیں طالبات، صنعت کاروں اور شہریوں نے مظاہرے کئے۔ سندھ میں عوام کو 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش نیلوگوں کاجینا محال کردیا ہے۔ حیدرآباد میں کالج کی طالبات پریکٹیکل دینے کالج پہنچیں تو وہاں بھی بجلی غائب تھی۔ طالبات نیاس پر احتجاج کرتے ہوئے پریکٹیکل دینے سے انکار کردیا۔پنجاب کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے ہے۔ فیصل آباد میں صنعت کاروں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف فیسکو کے دفتر پر مظاہرہ کیا۔ ملتان کے علاقے قدیر آباد میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے سبب دو دن سے بجلی غائب ہے۔ میپکو حکام کی بے حسی کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے خانیوال روڈ بند کردی۔بلوچستان اور خیبرپختون خوا کے شہری علاقوں میں 16 اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔