پاکستان
10 جون ، 2013

توقیر صادق کیس:راجہ پرویز اشرف سے نیب کی3گھنٹے کی تفتیش

توقیر صادق کیس:راجہ پرویز اشرف سے نیب کی3گھنٹے کی تفتیش

اسلام آباد…توقیر صادق تقرری کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے نیب کی تفتیشی ٹیم نے تین گھنٹے سے زائد کی تفتیش کی ہے۔ جیو نیوز کو ذرائع نے بتا یا ہے کہ نیب افسران عرفان بیگ اور وقاص خان کی قیادت میں نیب کی تفتیشی ٹیم نے راجہ پرویز اشرف سے توقیر صادق کی تقرری اور اُ ن کی حکومت کے آخری تین دنوں میں گیس بحران کے باوجود 200 سی این جی اسٹیشنز کھولنے کی اجاز ت کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے کسی قسم کی کرپشن کی نہ ہیرا پھیری اسی لیے وہ نیب سے تعاون کررہے ہیں۔نیب نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کیا تھا مگر تیسرے اور حتمی نوٹس کے باوجود و ہ نیب حاضر نہ ہوئے۔ سابق وزیر پانی و بجلی نوید قمر بھی نیب کے دفتر میں پیش ہوئے اور نیب ٹیم سے تفتیش کے لیے ایک روز کی مہلت مانگ لی۔

مزید خبریں :