پاکستان
10 جون ، 2013

گلگت بلتستان میں گرمی سے گلیشیئرزپگھلنے لگے، دریائے ہنزہ کی سطح بلند

گلگت بلتستان میں گرمی سے گلیشیئرزپگھلنے لگے، دریائے ہنزہ کی سطح بلند

گلگت…گرمی کی شدت کے باعث گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھل رہے ہیں۔ جس کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ جبکہ شاہراہ قراقرم دو مقامات پر پانی میں ڈوب گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔جس کے باعث ضلع ہنزہ نگر کی تحصیل گوجال کے علاقے حسینی کے مقام پر پیر کے روز شاہراہ قراقرم کا آدھا کلومیٹر کا حصہ پانی میں ڈوب گیا۔چار روز قبل بھی غلکین کے مقام پر شاہراہ قراقرم کا تھوڑا سا حصہ ڈوب گیا تھا۔ جس پر انتظامیہ کی جانب سے عارضی پل بنانے کی کوشش جاری ہے تاہم اب تک کام جاری ہے۔ ادھر شاہراہ قراقرم دو مقامات سے مکمل طور پر بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگ گاڑیوں کے بجائے پیدل پانی عبور کرکے جانے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :