پاکستان
10 جون ، 2013

کراچی: ڈاکٹرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا

کراچی…کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے 174 ڈاکٹروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پر امن احتجاجی دھرنا دیا۔بلدیہ عظمٰی کراچی کے تحت چلنے والے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں 174 ڈاکٹروں کو ملازمت فراہم کی گئی تھی جن کو تاحال تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔متاثرہ ڈاکٹروں نے اسپتا ل میں پر امن احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔بلدیہ عظمٰی کراچی کی یقین دہا نی کے بعد کہ تنخواہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے دو سے تین روز میں جاری کر دی جائیں گی۔ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :