پاکستان
10 جون ، 2013

ایک سیاسی جماعت لیاری کا امن خراب کر رہی ہے، جاویدناگوری

 ایک سیاسی جماعت لیاری کا امن خراب کر رہی ہے، جاویدناگوری

کراچی…گزشتہ کئی دنوں سے لیاری کے کشیدہ حالات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے ممبر جاوید ناگوری نے پریس کانفرنس کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ لیاری میں کوئی بلوچ اور کچھی جھگڑا نہیں ہے ، ایک سیاسی جماعت لیاری کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاری سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ لیاری کو ایک سازش کے تحت برباد کیا جار ہا ہے اور اہلیانِ لیاری کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔ پچھلے پچیس سالوں سے کراچی میں دہشت گردی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار ، یہ لوگ اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیاری میں بلوچ اور کچی صدیوں سے بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں، ایک سازش کے تحت اُنہیں لڑانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ جاوید ناگوری نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے لیاری میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کا قتل عام فوری طور پر بند کروایا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔

مزید خبریں :