پاکستان
10 جون ، 2013

کراچی سمیت جنوبی سندھ میں پری مون سون بارش کا امکان

کراچی سمیت جنوبی سندھ میں پری مون سون بارش کا امکان

کراچی…منگل سے ملک کے کئی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگلکی شام سے کراچی،حیدرآباداورمیرپورخاص ڈویژن میں بارش کاامکان ہے۔منگل کی شام اور رات سے جنوبی سندھ میں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بدھ تک یہ سلسلہ شمال مشرقی پنجاب اور بلوچستان کے جنوب مشرقی علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔بدھ کی شام سے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں جاری گرمی کی لہر میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید خبریں :