پاکستان
10 جون ، 2013

وزیراعظم ہاوس کوجانیوالی سڑکوں کی تزئین وآرائش کے ٹینڈرزمنسوخ

وزیراعظم ہاوس کوجانیوالی سڑکوں کی تزئین وآرائش کے ٹینڈرزمنسوخ

اسلام آباد…وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پرائم منسٹر ہاوٴس کو جانے والی شاہراہوں کی تزئین وآرائش کیلئے سی ڈی اے کے ٹینڈرز منسوخ کردیے ہیں۔ ترجمان پرائم منسٹرہاوس کیمطابق وزیراعظم نوازشریف نے پرائم منسٹر ہاوس کو جانے والی شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے ٹینڈرز دینے کے اقدام پر ناپسندیدگی کااظہارکیاہے۔وزیراعظم نے یہ ٹینڈرزمنسوخ کردیے ہیں،ٹینڈرزکی منظوری سابق حکومت نے دی تھی ۔ وزیراعظم نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو کفایت شعاری کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید خبریں :