10 جون ، 2013
لندن…لندن کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ،لندن پولیس کے سر براہ نے اعلان کیاہے کہ مسلمان اکثریتی علاقوں میں چندمقامات پرپولیس 24 گھنٹے گشت کریگی۔یہ اقدام لندن میں اسلامی بورڈنگ اسکول اورصومالی کلچرسینٹرمیں آگ لگنے کے واقعے کے بعد اٹھایاگیاہے۔پولیس نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ یہ واقعات وولچ میں ایک برطانوی فوجی کے قتل کاردعمل ہوسکتے ہیں۔اس واقعے کے بعدپیداہونیوالی کشیدہ صورتحال نے برطانیہ میں مقیم مسلمان آبادی کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ کردیاہے۔تاہم لندن پولیس کے سربراہ کے علان سے اندازہ ہوتاہے کہ پولیس آگ لگنے کے واقعات اورموجودہ کشیدگی کوسنجیدگی سے لے رہی ہے۔