پاکستان
10 جون ، 2013

عمرکوٹ میں زمیندارکی نجی جیل پولیس کا چھاپہ،8افرادبازیاب

عمرکوٹ میں زمیندارکی نجی جیل پولیس کا چھاپہ،8افرادبازیاب

عمرکوٹ…ضلع عمرکوٹ کے گاوٴں میں زمیندار کی نجی جیل سے چھ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔ بازیاب افراد میں ایک دودھ پیتا بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے عدالتی حکم پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیل کْنری کے گاوٴں ڈھک والی میں چھاپہ مار کر زمیندار اشرف آرائیں کی زمین پر جبری مشقت پر مجبور آٹھ افراد کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں شوہر اور بیوی سمیت اُس کے چھ بچے بھی شامل ہیں۔ بازیاب ہونے والے افراد میں ایک دودھ پیتا بچہ بھی ہے۔ پولیس ان افراد کو منگل کی صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت میں پیش کرے گی۔

مزید خبریں :