دنیا
10 جون ، 2013

برطانیہ: خاندانوں کوجداکرنے والے قوانین پرنظرثانی کی اپیل

لندن …غیریورپی تارکین وطن سے متعلق برطانوی قوانین خاندانوں کوجداکرنیکا سبب بن رہے ہیں اور آخرکارپارلیمانی گروپ نے ان قوانین پرنظرثانی کی اپیل کردی ہے۔آل پارٹی پارلیمانی گروپ نے175متاثرہ خاندانوں پرمطالعے کے بعدان قوانین پرنظرثانی کی تجویزدی ہے۔ قوانین کیمطابق برطانوی شہریوں کو اپے غیریورپی شریک حیات کوبرطانیہ لانے کیلیے18ہزار600 پاوٴنڈآمدنی ثابت کرناہوتی ہے جبکہ ایک بچے کو بھی ساتھ لاناہوتو22ہزار400 اورہراضافی بچے کیساتھ 2ہزار400پاوٴنڈکی اضافی آمدنی ہونی چاہیے۔یہ قوانین جولائی 2012 سے نافذالعمل ہیں اور برطانوی حکومت کے مطابق ہرسال 18ہزاربرطانوی شہری کم سے کم آمدنی کی شرط پرپورانہ اترنے کے باعث اپنے شریک حیات اوربچوں سے جداہوجائیں گے۔

مزید خبریں :