11 جون ، 2013
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کیئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا ،جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ صدرآصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس الگ الگ طلب کیے ہیں ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا ،جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ اجلاس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس بھی ہوگا جس میں بجٹ اجلاس کے ایجنڈا امور طے کیے جائیں گے۔ سینیٹ کااجلاس شام چھ بجے ہوگاجس میں بجٹ دستاویزات پیش کی جائیں گی۔