11 جون ، 2013
اوول…آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو میچ میں فتح کیلئے234رنز کا ہدف دیا ہے۔اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ50اوورز میں9وکٹ پر233رنز بنائے جس میں جانسن چارلس نے 60 اور ڈیرن سیمی نے 56رنز اسکور کئے،کرس گیل آج کا میچ یاد گار نہ بنا سکے اورصرف 21رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،ڈیرن براوو35 دیران بروو25 اور پولارڈ22رنز کے ساتھ دیگر قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا سب سے کامیاب بولررہے انہوں نے 36رنز دیکر 5وکٹ حاصل کئے،امیش یادیو،بھنیش ور،ایشانت شرما اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔