11 جون ، 2013
کراچی …سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہاہے کہ فنکشنل لیگ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم مشترکا اپوزیشن پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہاکہ لیاری کے لاکھوں مکینوں کو مٹھی بھر لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ،لیکن وزیراعلیٰ سندھ انہی کی دعوت میں شریک ہورہے ہیں۔ فیصل سبزواری نے بتایاکہ فنکشنل لیگ کے رہنما امتیازشیخ سے چند دن پہلے فون پر بات ہوئی تھی انہوں نے سندھ کے ایشوز پر تعاون کی یقین دہانی کرائی تاہم مشترکا اپوزیشن بنانے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔