کاروبار
10 مارچ ، 2012

پشاور: سونے کی فی تولہ قیمت 61,200 روپے کی ریکارڈ سطح پر

پشاور: سونے کی فی تولہ قیمت 61,200 روپے کی ریکارڈ سطح پر

پشاور … پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے جو اب تک کی ریکارڈ قیمت ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن پشاور کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتہ قبل فی تولہ سو نے کی قیمت 60 ہزار 200 روپے تھی جو اب بڑھ کر 61 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :