پاکستان
11 جون ، 2013

شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار

لاہور…پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے شمال مشرقی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کالی گھٹائیں چھائیں اور تیز ہواوٴں کے ساتھ برس پڑیں ، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شام ہوتے ہی گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ، اور سرگودھا میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ساہیوال، چکوال، فیصل آباد ، چنیوٹ، حافظ آباد اور بہاول پور کے نواحی علاقوں میں بھی بادل جم کے برسے۔اور ایسے برسے کہ ہرطرف جھل تھل ہوگیا۔ سبی، اور بیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بادلوں نے کوٹلی اور آزاد کشمیر کی بالائی وادیوں نیلم، کیل، گریز اور شونٹر کا بھی رخ کیا۔ بدین کے ساحلی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ تیز بارش بھی ہوئی۔۔ گرمی کے ستائے شہری موسم سے لطف اندوز ہونے سڑکوں پر نکل آئے۔تیز ہواوٴں اور بارش کے بعد کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات نے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ کے جنوبی علاقوں ، میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی ڈویڑن میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :