پاکستان
11 جون ، 2013

کوئٹہ :ایف سی کے عملے کے رویہ کے خلاف تاجروں مظاہرہ

کوئٹہ …کوئٹہ کی بلیلی چیک پوسٹ پر ایف سی کے عملے کے مسافروں سے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکٹر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم کاکٹر اور دیگر مقررین نے کہا کہ بلیلی چیک پوسٹ پر تعینات ایف سی کے عملے کا رویہ تاجروں او ر عام مسافروں کے ساتھ مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ میں اس چیک پوسٹ کو ختم نہ کیا گیا تو مرکزی انجمن تاجران ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :