پاکستان
12 جون ، 2013

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نئی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نئی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے اپنی نئی کابینہ کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا،پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 14 جون کومتوقع ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا اجلاس صبح 10بجے سول سیکریٹریٹ میں طلب کیاگیاہے،اجلاس میں نئے بجٹ کے حوالے سے تجاویز ، ہیلتھ انشورنس اسکیم، سولر انرجی ٹیوب ویل اسکیم اور پنجاب میں لینڈ ریکارڈکمپیوٹرائزایشن سمیت دیگرمنصوبوں پرغورکیا جائے گا۔یہ بھی بتایاگیاہے کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 14 جون کو متوقع ہے،جس میں وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمنٰ نئے مالی سال کابجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا مجموعی حجم 650 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ 260 ارب روپے سے زیادہ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ یہ اجلاس30جون تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :