12 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ بجٹ کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔