12 جون ، 2013
ٹوکیو…دنیا کا معمر ترین شخص 116 سال کی عمر میں انتقال کرگیا ،جاپان کے جیرومن کیمورا دنیا کے ضعیف العمر شخص تھے ،11 مئی سے اسپتال میں داخل کیمورا کی طبی موت واقع ہوئی، کیمورا1897 میں پیدا ہوئے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دسمبر 2012 میں انہیں دنیا کا معمر ترین شخص تسلیم کیا۔ کیمورا کے 7 بچے ، 14 پوتے پوتیاں اور 25 پڑپوتے پوتیاں ہیں ، کیمورا کی اخری رسومات جمعے کو ادا کی جائیں گی ۔