کھیل
12 جون ، 2013

پاکستان ویمنز برج ٹیم نے بھارت کو ہراکر چمپئن شپ جیت لی

پاکستان ویمنز برج ٹیم نے بھارت کو ہراکر چمپئن شپ جیت لی

کراچی…نانی،بیٹی اور نواسی پر مشتمل پاکستانی ویمنز برج ٹیم نے بھارت کو شکست دیکر فیڈریشن آف ایشیاء مڈل ایسٹ برج چمپئن شپ جیت لی، تاش کے پتوں کا کھیل کھیلنے ،پاکستان کی پانچ رکنی ویمنز ٹیم بھارت گئی،اور فاتح بن گئی،پاکستان کی ٹیم میں ایک ہی خاندان کی تین نسلوں کے کھلاڑی شامل ہیں،نانی قدسیہ ڈوسا،بیٹی روبینہ حئی،اور نواسی فاطمہ رضا ،پہلی بار پاکستان کی ویمنز ٹیم نے کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دی، قومی ٹیم کل وطن لوٹے گی۔

مزید خبریں :