کھیل
12 جون ، 2013

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف

برمنگھم … چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف دے دیا، جارج بیلے اور ایڈم ووگس نے نصف سنچریاں اسکور کیں، کیوی بولر میک کلینگن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 243 رنز بنائے، آسٹریلیا کے 10 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد میتھیو ویڈ اور جارج بیلے کے درمیان 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، ویڈ 29 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے ۔ جارج بیلے نے ایڈم ووگس کے ہمراہ ٹیم کا اسکور 151 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ 55 رنز بنا کر میک کلینگن کا شکار بن گئے، ایڈم ووگس 71 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ مچل مارش 22، جیمز فولکنر 6 اور مچل جونسن 8 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، گلین میکس ویل 29 اور کلنٹ میک کائے 2 رنزبنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میک کلینگن نے 4 اور ناتھن میک کولم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :