پاکستان
12 جون ، 2013

گواہی کے لیے ڈرگ کورٹ نہ آنے والے پولیس افسران کی گرفتاری کا حکم

کراچی…بلا ل احمد…ڈرگ کورٹ میں ایسے بھی مقدمات زیرالتوا ہیں جوگیارہ سال سے عدالت میں صرف اس وجہ سے حل نہیں ہورہے کیونکہ پولیس افسران کے پاس گواہی کے لئے وقت نہیں ہے جس کے باعث مذکورہ مقدمات عدالت پر بدستور بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسدادڈرگ کی خصوصی عدالت کے چیرمین ساتھی ایم اسحاق نے گیارہ سال سے گواہی کے لئے نہ آنے پر پولیس افسران سب انسپکٹر صغیراحمد،سب انسپکٹر زاہد بخاری ، اے ایس آئی غلام مصظفی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور ایس ایس پی سینٹرل کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ پولیس افسران کو گرفتارکرکے ۸۲ جون تک عدالت کے روبرو پیش کیا جائے اسی عدالت نے ڈرگ کے ایک اور مقدمہ میں گواہی کے لئے نہ آنے پر سب انسپکٹر محمد صادق ،سب انسپکٹر گل فراز خان ،اے ایس آئی خالد محمود ،اے ایس آئی محمد صابر ہیڈکانسٹیبل عابد رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور ایس ایس پی وسطی کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ پولیس افسران کو گرفتار کرکے ۸۲ جون تک عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ِ دریں اثناء اسی عدالت نے ڈرگ کے ایک مقدمہ میں سمن جاری کرنے کے باوجود گواہی کے لئے نہ آنے پر جوڈیشل مجسٹریٹس غلام فاروق شیخ،ذیشان اختر اور احسان ملک کے ۱۲ جون کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے توسط سے سمن جاری کردہیے ہیں ۔

مزید خبریں :