13 جون ، 2013
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب دو افراد کی لاش ملی ہیں۔جن کو اغواء اور تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت عبداللہ جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔اسٹیل ٹاون کے علاقے میں نا معلوم نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی۔نارتھ ناظم آباد میں پہاڑ گنج میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔