13 جون ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ ہم نے بجٹ میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے غریبوں پر قرض کا بوجھ پڑے،90فیصد سرکاری ملازمین صوبوں میں کام کرتے ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صوبوں نے بڑھانی ہیں ،اسحاق ڈار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنایا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزرشید کاکہاتھا کہ بجلی سب کی پہلی ضرورت ہے ،ہماری ترجیح توانائی کا بحران ختم کرنا ہے ،حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے ،اگر تعریف نہیں کرتے تو تنقید بھی نہیں کرنی چاہیے ،موجودہ بجٹ عوام دوست ہے ،اس وقت حکومت دو ،4ہزار روپے دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔