پاکستان
13 جون ، 2013

خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل 12 وزرا نے حلف اُٹھالیا

خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل 12 وزرا نے حلف اُٹھالیا

پشاور…خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل 12 وزرا نے حلف اُٹھالیا ہے،گورنر خیبرپختونخوا شوکت اللہ نے وزرا سے حلف لیا۔حلف اُٹھانے والے وزرا میں شوکت یوسف زئی،یوسف ایوب،شاہ فرمان، علی امین گنڈا پور،اسرار اللہ گنڈا پور، حبیب الرحمان، شہرام ترکئی، بخت بیدار،عنایت اللہ،محمود،ابرارحسین اور محمد عاطف شامل ہیں۔اِن وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزرا کے قلمدان پر ڈیڈ لاک برقرار ،فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :