13 جون ، 2013
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن کیس میں کراچی کی ادویات ساز کمپنی افروز فارما کے ڈائریکٹر نادر افروز اور منیجرشکیل احمدکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔پنجاب حکومت نے لاہورہائیکورٹ کے روبرونادر فیروز وغیرہ کی منسوخیء ضمانت کیلئے رُجوع کر رکھا ہے۔عدالت کو بتایاگیاکہ افروز کیمیکلزپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ادویات ری ایکشن کیس میں ہلاکتوں کی ذمے دار ثابت ہو چکی ہے،اس لئے سیشن عدالت کی طرف سے ملزموں کی ضمانت منظور کرنا غیرآئینی ہے،یہ ایک سنگین جرم ہے اور عدالت نے ضمانتیں لینے کے معاملہ میں مائنڈ اپلائی نہیں کیا،لہٰذا عدالت ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرے۔واضح رہے کہ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق اِفروزکیمیکلز انڈسٹریز کی فراہم کردہ دوائی آئی سوٹیب میں بڑی مقدار میں ملیریا کی دوائی پائی گئی تھی، جس سے مریضوں کا خون پتلا ہونے کے علاوہ وائیٹ سیلز اور پلیٹ لیٹس کی افزائش رْک جانے سے متعدد مریض دم توڑ گئے تھے۔