پاکستان
13 جون ، 2013

کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی …کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا ، گلشن حدیدنارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد اور شہرکے دیگر علاقوں میں تیزبارش جاری ہے، بارش سے شہر میں جاری شدید گرمی کااثر ٹوٹ گیا ، موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔گذشتہ روز ملک کے بہت سے شہروں میں ہونے والی پری مون سون بارشوں سے شدید گرمی کی لہر کا خاتمہ ہوگیا تھا، تاہم شہر کراچی اِس سے محروم رہا تاہم اب ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیااور شہری موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :