13 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں فائرنگ سے اویس نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاش ملی ہیں جن کو اغواء اور تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اسٹیل ٹاوٴن سے نا معلوم نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے ،نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شفیق نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا اس کاتعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے،چکرا گوٹھ کورنگی کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔