پاکستان
13 جون ، 2013

وزیراعظم سے آرمی چیف اورپاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقاتیں

وزیراعظم سے آرمی چیف اورپاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقاتیں

اسلام آباد…وزیراعظم میاں نوازشریف اورآرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے ملکی سلامتی کے اُمورپرتبادلہ خیال کیاہے، پاک فضائیہ کے سربراہ بھی وزیراعظم سے ملے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پرائم منسٹرآفس میں ملاقات کی ، اس موقع پرملکی سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا، خطے کی صورت حال پربھی غورہوا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرمارشل طاہررفیق بٹ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کرکے پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امو رکے بارے میں بریف کیا۔

مزید خبریں :