پاکستان
13 جون ، 2013

ایپکا خیبر پختونخوا کاکل سے صوبہ بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کا اعلان

پشاور…آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف کل سے صوبہ بھر میں سرکاری دفاتر کی تالہ بندی کا اعلان کیا ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری امجد علی نے پشاور میں جیو نیوز کو بتایا کہ ایپکا خیبر پختونخوا نے کل سے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب سرکاری ملازمین کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا اعلان نہیں کرتی۔ ملازمین کی ہڑتال جاری رہے گی۔

مزید خبریں :