پاکستان
13 جون ، 2013

ڈرون حملوں کا خاتمہ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، دفتر خارجہ

ڈرون حملوں کا خاتمہ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد … دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر وزارت خارجہ کے خفیہ فنڈز بند کردیئے گئے ہیں، ڈرون حملوں کا خاتمہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی حالیہ خلاف ورزی پر وضاحت پیش کردی ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ دونوں جنگی جہازوں کے پائلٹ زیر ِتربیت تھے جنہوں نے تکنیکی غلطی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا امریکی وزیر خارجہ جان کیری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایک سوال پر ترجمان نے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ کھلا ہوا ہے۔

مزید خبریں :