13 جون ، 2013
نیویارک…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل بان کی مون نے میاں نوازشریف کووزارت عظمٰی کامنصب سنبھالنے پرمبارک باددی ہے، ان کاکہناہے کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ مل کربین الاقوامی چیلنجزکامقابلہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نوازشریف کے نام مبارک بادکے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے دوسری کواقتدارمنتقل کیاجوقابل ستائش ہے۔ انہوں نے خطے اور افغان امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔