پاکستان
13 جون ، 2013

وزارتوں کی تقسیم خیبر پختونخوا کی مخلوط حکومت کیلئے چیلنج بن گئی

وزارتوں کی تقسیم خیبر پختونخوا کی مخلوط حکومت کیلئے چیلنج بن گئی

پشاور…وزارتوں کی تقسیم خیبر پختونخوا کی مخلوط حکومت کے لئے چیلنج بن گئی۔محکمہ صحت کے متعدد امیدوارسامنے آنے کی وجہ سے وزراء کو اب تک قلمدان تفویض نہیں کئے جاسکے۔خیبرپختونخواکابینہ کی تشکیل محکموں پراختلافات کے باعث تاخیرکاشکاررہی۔پہلے تعلیم کے محکمے پر تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان تنازعہ چلتا رہا۔ اب صحت کا محکمہ تحریک انصاف کے منتخب اراکین کے درمیان وجہ اختلاف بنا ہواہے۔جس کاخاتمہ وزراء کومحکمے تفویض کرنے کا اعلامیہ جاری ہونے پرہی ممکن ہے۔

مزید خبریں :