13 جون ، 2013
پشاور…پشاورہائیکورٹ نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں تعلیمی اداروں کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے احتساب بیوروکوانکوائری کاحکم جاری کردیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمدخان اورجسٹس قیصررشیدپرمشتمل ڈویژن بینچ نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں تعلیمی مراکز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چند ٹکوں کے عوض ہم بچوں کامستقبل تباہ نہیں کرسکتے۔عدالت نے چیف سیکریٹری کوتعلیمی اداروں کومنتقل کرنیکے امکانات کی وضاحت اوراحتساب بیورو کوکیس کی انکوائری کے لئے نوٹسزجاری کردئیے۔