پاکستان
13 جون ، 2013

کراچی میں بارش سے گرمی تو نہیں گئی، کئی علاقوں کی بجلی چلی گئی

کراچی میں بارش سے گرمی تو نہیں گئی، کئی علاقوں کی بجلی چلی گئی

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تاہم گرمی تو نہیں گئی کئی علاقوں میں بجلی چلی گئی ، بارش کے بعد گلشن اقبال، گلستان جوہر، کلفٹن ، ڈیفنس، صد ر اور لائنز ایریا سمیت کئی علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، بارش کے ساتھ ہی جن علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ان میں گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، صدر، لائنزایریا ، ایمپریس مارکیٹ ،پنجاب چورنگی ، کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقے شامل ہیں، بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کو کئی گھنٹے ہوچکے ہیں۔ کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث 1350 فیڈرز میں سے 75 ٹرپ کرگئے، ان میں سے 40 فیڈر بحال کردیئے، 35 پر کام جاری ہے اور یہ بھی جلد بحال کردیئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں کنڈوں کے باعث احتیاطاً بجلی بند کی گئی۔

مزید خبریں :