پاکستان
13 جون ، 2013

ایپکابلوچستان کاکل سے صوبہ بھرکے دفاتر میں تالہ بندی کااعلان

کوئٹہ …آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان نے بجٹ میں تنخواہ نہ بڑھانے کے خلاف کل کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفاتر کی تالا بندی کا اعلان کردیا۔ایپکا بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ نے جیو نیوز کوبتایا کہ گزشتہ روز پیش کردہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظرانداز کردیا گیا ہے اس بجٹ میں ملازمین کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے،تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے ملازمین خاص کر درجہ چہارم کے ملازمین کو سخت مایوسی ہوئی ہے،انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف کل کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تمام دفاتر کی تالا بندی کی جائے گی۔ جبکہ مرکزی رہنماوں کی ہدایت پر آئندہ ایک ہفتے تک احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :